Uncategorized

اسٹیل ٹاؤن میں مسجد و امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، آئی ایس او کراچی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان سید حیدر نے اسٹیل ٹاؤن میں واقع مسجد و امام بارگاہ سلمان فارسی پہ رات گئے ہونے والے حملے میں منبر، محراب و علم مبارک کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ٹاؤن میں مسجد و امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے افراد کی فوری نشاندہی کرکے ان کو گرفتار کیا جائے اور فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے پر ان افراد پر مقدمہ درج کیا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہرِ کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑکایا جا رہا ہے، اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے شہری انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ آگے رمضان المبارک کی آمد ہے اور اس بابرکت مہینے میں اس قسم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button