Uncategorized

علامہ راجہ ناصر عباس نے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کےدھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ کراچی میں جاری شیعہ گمشدگان کے اہل خانہ کےدھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے خانوادہ اسیران کہ جذبات و احساسات کا خیال رکھتے ہوئے ان گمشدہ پاکستانیوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں ۔ ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست و حکمرانوں سے مایوس ہوجائیں ۔ جو ملزم ہیں انکو عدالتوں میں پیش کیاجائے اور بیگناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کراچی کے تمام مومنین ومومنات سے گزارش کی کہ وہ اس احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوکرخانوادہ اسیران ملت کے عزم وحوصلے میں اضافے کا سبب بنیں جوکہ اپنے عزیزوں اور پیاروں کی جبری گمشدگیوں کے بعد اس انتہائی اقدام پر مجبور ہوئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close