Uncategorized

کمشنر کراچی کی یوم علی (ع) کے جلوس میں خصوصی اقدامات کی ہدایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں یومِ حضرت علی (ع) کے مرکزی جلوس کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت منگل 30 اپریل کو ایک اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یومِ حضرت علی (ع) کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یومِ حضرت علیؑ  کے مرکزی جلوس کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کر نے کے لئے اقدامات پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جلوس کے محفوظ طریقہ سے اور تمام ضروری سہولتوں کے ساتھ گذرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کو تیز رفتاری سے کام کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی علی احمد صدیقی، ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی، کراچی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے جنرل مینیجر زبیر چنہ، ایس ایس پی جنوبی، پولیس اور رینجرز کے سینیئر افسران، یومِ حضرت علی (ع) کے مرکزی جلوس کے منتظمین سید شبر رضا، طحٰہ موسوی، علی حیدر، محمد مہدی اور دیگر نے شر کت کی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ حضرت علی (ع) 21 رمضان المبارک کو انکی شہادت کے عنوان سے منایا جاتا ہے جبکہ اس حوالے سے جلوس عزا برآمد کیے جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close