Uncategorized

کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 22 ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کسٹم انٹیلیجنس نے کراچی پورٹ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بائیس ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا ہے، بارودی مواد پشاور انٹیلی جنس کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کنٹینر چین سے کراچی پہنچا، جو کہ راولپنڈی کی ایک کمپنی کے نام تھا۔ پشاور انٹیلی جنس نے 15 نومبر 2015ء کو کارروائی کرتے ہوئے دو کنٹینرز کو ضبط کیا تھا، جن میں سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا تھا، جس کے بعد کراچی پورٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر برآمد کیا گیا ہے۔ کنٹینر کی چین سے کراچی آمد کے حوالے سے مزید قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button