Uncategorized

وفاق المدارس الشیعہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس 22 مارچ کو طلب کر لیا گیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس 22 مارچ کو منعقد ہوگا، جس میں دہشتگردی کیخلاف قومی بیانیہ، مدارس دینیہ کے مسائل اور نصاب تعلیم سے متعلقہ امور پر اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ اسی روز جامعتہ المنتظر کا 63 واں 2 روزہ سالانہ جلسہ بھی شروع ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے علماء، مدرسین اور جامعات کے پرنسپلز شریک ہوں گے۔ یہ بات سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے انتظامی امور کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جامعتہ المنتظر لاہور میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔ جس میں نیشنل ایکشن پلان، نیکٹا کا قومی بیانیہ، علما و مشائخ نیشنل کونسل کی نصاب جائزہ کمیٹی، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا ضابطہ اخلاق، مدارس دینیہ کے مسائل، جدید نصاب کی تدوین اور نظرثانی، ذرائع ابلاغ کے کردار سمیت دیگر قومی امور زیر بحث آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلام حسن جاڑا، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا فیاض نقوی، مولانا ارشد جعفری، مولانا شاہد نقوی اور مولانا شبیر حسن میثمی بھی شریک ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button