پاکستانی شیعہ خبریں

قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 23 ویں برسی کے حوالےمجلس وحدت مسلمین پاکستان اجلاس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی استقلال پاکستان کنونشن کمیٹی کا اجلاس چئیرمین کنونشن علامہ محمد امین شہیدی کی زیر صدارت مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا ،جس میں کمیٹی کے جملہ اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میںقائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 23  ویں برسی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن و حمایت مظلومین ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس تاریخی اجتماع کو یادگار بنانے کے لیے مختلف تجاویز و آراء کی روشنی میں سفارشات مرتب کی گئیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ فرزندان اسلام کا یہ عظیم اجتماع 24 جولائی کو منعقد ہو گا جس میں ملک کے طول و عرض سے آنے والے لاکھوں فرزندان ملت جعفریہ اپنے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کریں کے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی  کی شخصیت و کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید عظیم مذہبی شخصیت ہونے کے ساتھ ایک انتہائی مدبر اور قومی و بین الاقوامی افق پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے والے ایک ممتازراہنما اور ،ملت اسلامیہ کا سرمایہ تھے، انہوں نے ہمیشہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اتحاد بین المسلمین اورجذبہ حب الوطنی کے فر وغ کے لیے کام کیا ، انہوں نے کہا کہ ظالم سے نفرت اور مظلوموں کی حمائت ان کا نصب العین تھا ، شہید قائد کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار و نظریات کو زندہ رکھا جائے ، انشاء اللہ ایم ڈبلیو ایم کی زیر نگرانی منعقد ہونے والا استقلال پاکستان کنونشن قائد شہید کے افکارو نظریات کا آئینہ دار ثابت ہو گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button