پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا 23رمضان کوقومی سطح پر یوم القدس منانے کااعلان کردیاعلامہ راجہ ناصر عباس

mwm2شام میں صہیونی قوتوں کی ایماء پر انتشار پھیلایاجارہے،مزرارات پر حملہ قابل مذمت ہے
مسلم امہ یوم القدس پر گھروں سے نکلیں مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کاثبوت دیں،علامہ راجہ ناصر عباس

کراچی ()مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کاکہناہے کہ صہیونی قوتوں کی ایماء شام میں بحران پیداکیاجارہاہے ۔جس کامقصد شام کاز کونقصان پہنچاناہے یہ کسی سے ڈھکاچھپانہیں کہ شام ہی فلسطینیوں کے لیے ہمیشہ پناہ گاہ ثابت ہوئی ہے جہاں پر تکفیری دہشت گردوں کوجمع کرکے انتشار پھیلایاجارہاہے۔تاکہ شام کی حکومت کوغیرمستحکم کرکے امریکہ اوراسرائیل کی من پسند حکومت قائم کرکے فلسطینی کاز کے لیے جاری کوششوں کونابودکرناہے۔ایم ڈبلیوایم رہنماکامزیدکہناتھاکہ صہیونی قوتوں کی ایمار لڑنے والے دہشت گردوں نے حال ہی میں شام میں نواسی رسول حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حملہ کیا ہے اس سے قبل اہلبیت ؑ اورصحابی رسول اکرم (ص)کے مزار مقدس کی بھی توہین کی گئی اور ان کے جسد خاکی کو قبر مطہر سے نکال لیا گیا جس کے باعث مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے درا صل تکفیری دہشت گرد ہیں جن کا اسلام اور اسلام کے سنہرے اصولوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ دہشت گرد عناصر پیغمبر اکرم (ص) کی اولاد اور صحابہ کرام کے مزارات کے بھی دشمن ہیں ۔پر آج ہم یہ بات بتاناچاہتے ہیں کہ یہ لوگ کل بھی ناکام تھے اورآج بھی ناکام رہیں گے ۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماکامزیدکہناتھاکہ فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے مسلم امہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کویوم القدس کے طورپر مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اپنی والہانہ محبت کااظہارکریں۔ہم ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یوم القد س کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشرکرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے قبلہ اول کی بازیابی کی عالمی تحریک میں اپنا حصہ ضرورڈالیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اعلان کرتی ہے کہ رمضا ن المبارک کے آخری جمعہ کو یعنی ج23رمضان المبارک معۃ الوداع کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق پاکستان بھر میں ’’ یوم القدس‘‘ منایا جائے گا او ر اس عنوان سے ملک بھر میں فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق مسلح جد وجہد سے ہی ممکن ہے ، جمعۃ الوداع یوم القدس کے روز پاکستان کے مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے جمعہ نمازوں کے بعد سڑکوں پر نکل آئیں اور یوم القدس کی ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہو کر قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی عالمی تحریک کا حصہ بن جائیں اس موقع پرمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز بہشتی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ مولانا صادق رضا تقوی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویزن ۔مولانا دیدار علی جلبانی ،مولانا علی انور جعفری بھی موجودتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button