
فلسطین، لبنان اور شام کے لئے امداد کی فراہمی 23ویں امدادی کھیپ
وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین، لبنان اور شام کے لیے روانہ کی گئی، 22 امدادی کھیپوں میں کل 1803 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا جس میں فلسطین کے لیے 1320 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان روانہ کیا جا چکا ہے
شیعہ نیوز: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کی جنگ زدہ عوام کے لیے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ڈبہ بند گوشت، پاڈر دودھ، حفظان صحت کی کٹس، کمبل، کپڑے، خیمے اور بستر وں مشتمل 50 ٹن سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے، اسحاق ڈار
امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے اردن کے لیے روانہ ہوا۔ سامان روانگی تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان شریک تھے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین، لبنان اور شام کے لیے روانہ کی گئی، 22 امدادی کھیپوں میں کل 1803 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا جس میں فلسطین کے لیے 1320 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔