Uncategorized

لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سمیت 24 جماعتوں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی

شیعہ نیوز (لاہور) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں 22 کالعدم اور 2 انڈر آبزرویشن تنظیموں پر کھالیں اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پابندی گزشتہ برس سے لگائی گئی تھی تاہم اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے دوبارہ پنجاب پولیس کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں اور چندہ جمع نہ کرنے دیا جائے اور اس حوالے سے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔  22 کالعدم جماعتوں میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، سپاہ محمد، حزب التحریر، جماعت الفرقان، ملت اسلامیہ پاکستان، خیرالنساء انٹرنیشنل ٹرسٹ، جماعت الانصار، تحریک نفاذ شریعت محمدی، لشکر طیبہ، تحریک جعفریہ، اسلامی تحریک پاکستان، خدام الاسلامیہ، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ، تحریک طالبان پاکستان، رابطہ ٹرسٹ، الحرمین فاؤنڈیشن، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، اسلامک مجاہدین اور جیش الاسلام شامل ہیں جبکہ جماعت الدعوۃ اور پاکستان سنی تحریک کو زیر مشاہدہ رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button