پاکستانی شیعہ خبریں

خیرپو،24انچ قطر کی 2گیس پائپ لائنیں دھماکوں سے تباہ ،متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل

شیعہ نیوز(خیرپور)خیرپور کے قریب نامعلوم افراد نے چوبیس انچ قطر کی دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے تباہ کردیا۔ پہلا دھماکہ فیض گنج سے گزرنے والی چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں ہوا، جس کے باعث دس فٹ تک گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔ دوسرا دھماکہ ٹھری میرواہ کے قریب کیا گیا جس میں چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا، دھماکوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں گیس کی سپلائی بند ہوگئی، سوئی گیس انتظامیہ کے مطابق مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button