پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز (کوئٹہ) انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل خانے کے قونصل جنرل سید حسن یحیویٰ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران امام خمینی (رہ) کی رہبری میں قرآن اور اسلامی تعلیمات کی بدولت آیا، جس کا مرکز محور دین تھا اور ان روشن تعلیمات کی طرح نور بن کر یہ انقلاب تاریکی اور ظلمت پر چھا گیا۔ سرزمین ایران پر اسلامی نظام کی بنیاد رکھ دی گئی۔ آج انقلاب اسلامی ایران ہمت و حوصلے اور ترقی کی 35 سالہ عظیم روداد کیساتھ آج دنیا میں جلوہ افروز ہے اور ایک باشعور دینی و روحانی قیادت کے زیر سایہ دن بدن آگے بڑھ رہا ہے۔ اس انقلاب نے مسلم دنیا کو سب سے بڑا پیغام دیا، وہ اتحاد و وحدت اور بیداری کا پیغام تھا۔ دور حاضر میں مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے قرآن و سنت کی پیروی اور اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے روابط برادرانہ اور مخلصانہ ہیں اور وقت کیساتھ ساتھ دوستی کا یہ شجر مزید تناور ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button