Uncategorized

آئی ایس او کا مرکزی امامیہ اسکاوٹ کیمپ 24 جولائی سے مری میں شروع ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںا دارہ )امامیہ چیف اسکاؤٹس انصر مہدی نے اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امسال بھی آئی ایس او پاکستان کے شعبہ اسکاؤٹنگ کے زیراہتمام بھمبروٹ سیداں مری میں سالانہ مرکزی "تجدید عہد اسکاؤٹس کیمپ” کا آغاز 24 جولائی سے ہوگا جو 4 اگست تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے سینکڑوں امامیہ اسکائوٹس کی شرکت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں اسکائوٹس، علماء کرام، ٹیکنوکریٹس، سینئرز اور مرکزی عہدیدران کی کثیر تعداد بھی شرکت کرے گی، کیمپ کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں اقدار اسلامی کو فروغ دینا ہے، تاکہ معاشرے میں بہترین افراد اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکائوٹنگ کیمپ کا مقصد طلباء کو جسمانی ورزش کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے پر ابتدائی طبی امداد اور دیگر اسکاؤٹ تربیت کے علاوہ تنظیمی شعبہ جاتی امور کی انجام دہی سے متعلق معلومات کی فراہمی ہے۔ انصر مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور امن کا پیغام لیکر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button