Uncategorized

ملت جعفریہ پاکستان 18 ذوالحج تا 24 ذوالحج ہفتہ ولایت مناے گئی، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملت جعفریہ پاکستان 18 ذوالحج تا 24 ذوالحج ہفتہ ولایت مناے گئی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ 18 ذوالحج تا 24 ذوالحج ہفتہ ولایت منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ حج الوداع کے روز پیغمبر اکرم (ص) کے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ﷺ نے تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا، جس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی، اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں، سیمینارز، لیکچرز، اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علماء اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button