مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ’سیف زون‘ پربمباری میں 25 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں المواصی کے مقام پر ’سیف زون‘ قرار دیے گئے علاقے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے  نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے جس علاقے کو نشانہ بنایا اسے پہلے سیف زون قرار دیا گیا تھا اور شہریوں سے اس کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کے ٹینکوں سے السعودی محلے اور تل السلطان میں بے گھرافراد کے خیموں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخوپورہ میں شرپسندوں کا مسجد و امام بارگاہ پر حملہ، متعدد نمازی زخمی

ادھر ریڈ کراس کمیٹی نے بتایا کہ  اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے۔ اس کے باوجود ریڈ کراس کے مرکز پرحملہ کرکے اس کے ملازمین کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔

ریڈ کراس کمیٹی نے مزید کہا کہ سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے متعدد واقعات میں سے ایک ہے۔ پچھلے دنوں بھی فائرنگ کے دوران ریڈ کراس کی عمارت پر گولیاں لگی تھیں۔

کمیٹی نے اس حملے کی مذمت کی اور کہا کہ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔

ادھر گذشتہ روزراسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ رفح شہر اور دوسرے مقامات پر بمباری کے نتیجے میں مزید 45 افراد شہید ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button