اہم پاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سربراہی میں 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 اور 28 دسمبر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کالعدم ٹی ٹی پی کی کاروائیوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ جنرل (ر) امجد شعیب کا انکشاف

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button