کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم نے حلقہ پی بی 26 کے ضمنی انتخابات میں سید محمد رضا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کے ضمنی انتخابات میں مرکزی رہنماء و سابق وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ کے قائدین، ہزارہ ٹاون کے پارٹی عہدیداروں و کارکنان بشمول صوبائی جنرل سیکرٹری کے اصرار کے بعد پارٹی قیادت نے متفقہ طور پر سابق وزیر قانون سید محمد رضا کو نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد آغا رضا نے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرکے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ حلقہ پی بی 26 کو الیکشن کمیشن کیجانب سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد علی کوہزاد کے پاکستانی شہریت کی منسوخی کے بعد خالی قرار دیا جا چکا تھا، جس پر 31 دسمبر 2018ء کو دوبارہ ضمنی انتخابات ہونگے۔