پاکستانی شیعہ خبریں

عید میلادالنبی پر دہشت گردی ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ

شیعہ نیوز(ڈی آئی خان) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک انسپیکٹر سمیت چھ اہل کار زخمی ہو گئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق بم حملے کا واقعہ تحصیل کلاچی میں روہڑی روڈ پر گرہ گل داد کے قریب پیش آیا ہے۔  پولیس کے مطابق   یہ دھماکہ دیسی ساختہ بم سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ہے۔گاڑی میں سوار یہ تمام اہل کار عید میلاد النبی کے جلوس کے بعدواپس  جار رہے تھے کہ دھماکے کی زد میں آ گئے۔
واضح رہے کہ عید میلاد النبی کے موقعے پر ملک بھی میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئےتھے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اور دیگر صوبوں کے متعدد شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ ساتھ    موبائل سروس بھی معطل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button