دنیا

روس میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

روس کی ایمرجنسی وزارت نے داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے میں 27 افراد کے ہلاک اور 68 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

روس کی ریاست داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے اور اس سے لگنے والی آگ سے 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 68 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق داغستان کے دارالحکومت مکھا چھکالا میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پیٹرول پمپ پر زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں کو ائیرکرافٹ کے ذریعے ماسکو منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button