پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

14 اگست کی طرح 27 رمضان بھی یوم تجدید عہد کا دن ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 14 اگست کی طرح 27 رمضان بھی یوم تجدید عہد کا دن ہے، ملکی استحکام کیلئے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور صحیح معنوں میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی نقوی نے میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علی نقوی کا کہنا ہے کہ ماہ صیام ہمارے لئے نعمت خداوندی ہے، رحمتوں اور بخششوں کا لامتناہی سلسلہ، فیوض و برکات کا تسلسل سے نزول ہمارے لئے اپنے نفوس کی طہارت کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے، آج بھی اگر امت مسلمہ اپنے عقائد و نظریات کی اصلاح اپنی زبوں حالی کے خاتمے اور اپنی روحانی فکر کو جلا بخشنے کے لئے قرآن مجید کی طرف حقیقی معنوں میں رجوع کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کے تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ نہ ہوسکا۔

یہ خبر بھی پڑھیں مولانا جواد نقوی کے پیروکار اسرائیل کی خدمت کرنے لگے

انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مقاصد، جن محرومیوں کے خاتمے اور جن بنیادی آزادیوں کے حصول کیلئے قائم کیا گیا وہ آج تک حاصل نہیں کئے جاسکے، آج بھی ملک میں جہاں شہری و بنیادی حقوق پر سوال اٹھ رہے ہیں وہیں طبقاتی تفریق نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا ہوا ہے، آج انصاف کا حصول مشکل ہے، عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکا وہ کٹھن حالات سے دو چار ہے، بے جا توازن کی پالیسیوں سے اجتناب کرتے ہوئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور صحیح معنوں میں جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button