
مولانا جواد نقوی کے پیروکار اسرائیل کی خدمت کرنے لگے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک بیداری نامی تنظیم کے سربراہ مولانا جواد نقوی کے پیروکار اسرائیل کی خدمت کرنے لگے۔ مولانا صاحب کی شخصیت بنانے کی خاطر فلسطینیوں کی مظلومیت کو پس پشت ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا جواد نقوی کی تنظیم تحریک بیداری کے ذمہ دار سال بھر کی طرح یوم القدس کے دن بھی استعمار کی خدمت میں مصروف رہے۔ اسلام آباد، کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میںامام خمینی ؒ کے فرمان پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بد نظمی، بد زبانی اور بدتہذیبی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
مولانا جواد نقوی کی تنظیم تحریک بیداری کے ذمہ داروں نے صرف مولانا کی شخصیت سازی کی خاطر یوم القدس ریلیوں میں بدنظمی پیدا کی۔ان کا مطالبہ تھا کہ ریلیوں میں مولانا جوادنقوی کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کیے جائیں اور مولانا جواد نقوی کی تقاریر چلائی جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا انعقاد
القدس ریلیوں کے منتظم آئی ایس او کا کہنا ہے کہ تام تنظیمیں اور ادارے ایس او پیز کے تحت ملک بھر کی القدس ریلیوں میں شریک ہوتے ہیں تاہم فقط مولانا جواد نقوی کی تنظیم تحریک بیداری کو ہی پورے ملک میں ہونے والی ریلیوں میں بدنظمی کا ذمہ دار پایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مولانا جواد لاہور میں اپنی تنظیم کی الگ القدس ریلی نکالتے ہیں، اس کے علاوہ اپنا الگ جمعہ اور الگ اربعین کا پروگرام منعقد کرتے ہیں جو اربعین کا روز گزرنے کے بعد مدرسے کی چار دیواری میں منعقد کیا جاتا ہے۔
ملک بھر کی القدس ریلیوں میں مولانا جواد نقوی کی تنظیم تحریک بیداری کی جانب سے بدنظمی کرنا ریلی کے اصل مقاصد یعنی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اظہار یکجہتی سے توجہ ہٹانا اور غاصب اسرائیل کی خدمت کے مترادف ہے۔