Uncategorized

آئی ایس او کا محبین کنونشن 28 ستمبر کو لاہور میں ہو گا

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء شکیل اصغر نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ششم تا میٹرک کے طلباء کا سالانہ محبین کنونشن 28 ستمبر کو لاہور میں مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں امامیہ طلباء شرکت کریں گے، کنونشن کے انعقاد کا مقصد طلاب کی تعلیمی، فکری، ثقافتی اور نظریاتی تربیت کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کے کارآمد شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کنونشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طلباء کے بہتر مستقبل کی رہنمائی کے لئے کیرئیر گائیڈنس سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس میں انجئینر ثقلین علی اور مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران خصوصی شرکت کریں گے۔ کنونشن کے اختتام پر ملک بھر کے ہونہار، پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button