28 رجب کو امام حسینؑ کی مدینہ سے کربلا روانگی یوم مزاحمت اور طاغوت کیخلاف اعلان جنگ ہے، علامہ سید جواد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ میں پیچیدہ شیطانی نظام نافذ ہے، سعودی عرب کے یمن میں مظالم کیخلاف امریکی کانگریس کا بل منافقت ہے، ٹرمپ ہو، کلنٹن، اوباما یا بش، سب منافق اور ظالم ہیں۔ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقچی کی ویڈیو دیکھنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں وہ اسلحہ کا بڑا خریدار ہے، امریکی کانگریس میں سعودی عرب کی امداد بند کرنے کا بل شیطانی چال ہے، سعودی عرب امریکہ کا 80 فیصد اسلحہ خریدتا ہے۔ یمن میں سعودی مظالم کے باوجود امریکہ اور برطانیہ سعودی عرب کو اسلحہ پیش کر رہے ہیں، اگر امریکی کانگریس نے بل پاس بھی کر لیا ہے تو پھر بھی یہ منافقت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور بھارت کی سیاست میں مماثلت ہے، دونوں موقع پرستی کے ماہر ہیں، نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی 28 رجب کو شہر نبوی مدینہ سے کربلا روانگی یوم مزاحمت اور طاغوت کیخلاف اعلان اور یوم خروج ہے، یہ تجدید عہد کا دن ہے کہ امام کی ندا میں ہمقدم ہونے کا دن ہے۔