Uncategorized

اے ٹی آئی کا امن کارواں 29 جنوری کو لاہور سے شروع ہو گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امن مارچ کا مقصد ملک میں جاری جاری تکفیری دہشتگردی کے خلاف اظہار نفرت اور اس کے خلاف علم کے فروغ کاجہاد کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہرنے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،محمد عاکف نے کہا ہے کہ تعلیم برائے امن روڈ کارواں تکفیری دہشتگردوں کو پاکستان سے باہر نکالنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، علم حاصل کرنیوالوں کو خون میں لہرانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،29 جنوری کو دن 10 بجے لاہور پریس کلب سے ہزاروں کارکنوں اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل انجمن طلباء اسلام کا روڈ کارواں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا جبکہ رات کو گجرات میں پڑاؤ کیا جائے گا اور 30 جنوری کو 3 بجے اسلام آباد پریس کلب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

محمد عاکف نے بتایا کہ تمام چھوٹے اور بڑے شہروں سے قافلے شریک ہونگے، تعلیم برائے امن کارواں مکمل طور پر پرامن ہوگا، پاکستان دشمن تکفیری دہشتگرد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کیخلاف فوج اور قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جا سکتا، امن دشمنوں نے تعلیمی ادارے پر وار کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے، کرائے کے قاتلوں نے درسگاہ کو قتل گاہ میں تبدیل کیا ہے۔ تکفیری دہشتگردی کیخلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، حکومت تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، قوم جنرل ضیاء جیسے فاسق و فاجر اور ظالم ڈکٹیٹر کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے،تکفیری دہشتگرد اسلام، پاکستان اور انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوتا تو سانحہ چار سدہ رونما نہ ہوتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button