Uncategorized

محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کی برسی 3 دسمبر کو منائی جائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر اور جامعتہ المنتظر کے سابق پرنسپل محسن ملت مولانا سید صفدر حسین نجفی کی پچیسویں برسی 3 دسمبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں وفاق المدارس کے زیراہتمام مدارس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہو گی۔ مرحوم کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس مارچ 2016 میں جامعتہ المنتظر کے ہاسٹل کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے افتتاح اور حوزہ علمیہ کے سالانہ جلسے کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔ جس میں سیاسی اور مذہبی شخصیات اور علما کرام شریک ہوں گے۔ مولانا صفدر حسین نجفی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک جعفریہ کے بانی علما میں سے تھے جبکہ امامیہ آرگنائزیشن، وفاق علما شیعہ پاکستان اور دیگر قومی تنظیموں کو محسن ملت کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ انہوں نے قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم، علامہ شہید عارف حسین الحسینی اور علامہ ساجد علی نقوی کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 3 دسمبر 1989 کو رحلت فرما گئے۔ ان کی کاوشوں سے پاکستان کے طول و عرض میں مدارس دینیہ کا جال بچھا ہوا ہے جبکہ متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں اور ترجمے کئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button