Uncategorized

سی ٹی ڈی کی لیہ میں کارروائی، تین تکفیری دہشتگرد ہلاک، 3 فرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لیہ میں سی ٹی ڈی فورس کی کارروائی کے دوران تین تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی فورس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر لیہ کے علاقے چوک اعظم میں سرچ آپریشن کیا، توتکفیری دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ شروع کردی۔ جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے بعد تین تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ سے ہے۔ ہلاک ہونے والےتکفیری  دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود، دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button