Uncategorized

کراچی ، منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی، 3 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )رینجرز نے منگھوپیر میں کارروائی کے دوران 3 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو تکفیری دہشت گردوں نے رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ شروع کردی جب کہ رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 3 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ہوگئے۔ سندہ رینجرز کے ترجمان کے مطابق مارے جانے والے تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد خودکش جیکٹ، بارود، بال بیرنگ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button