Uncategorized

کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس کی کاروائی، 3 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں مقابلے کے دوران کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے3 دہشت گرد جہنم واصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر باڑہ مارکیٹ کےعلاقے میں کارروائی کی گئی تو وہاں چھپے تکفیری دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد علاقے میں مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 تکفیری دہشتگرد جہنم روانہ ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ہو نے والے تینوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاۃ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں مزید تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے لیے مارے جانے والے تینوں تکفیری دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button