Uncategorized

تحریک انصاف کی ریلی پر حملوں کا خدشہ ہے، 3 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ریلی کی جگہ سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ 3 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی انتطات سنبھالیں گے۔

زرائع کے مطابق احتساب ریلی کی جگہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی آئی حیدر اشرف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ شاہدرہ کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ریلی کے اطراف کے اہم داخلی اور خاری راستوں کو بلاک کیا جائے گا جبکہ 3 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ٹریفک انتطامات بھی کئے جا رہے ہیں اور گاڑیوں کے داخلے کیلئے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ریلی کے راستوں پر سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا لاہور میں ریلی کے دوران ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی اور جماعت الاحرار کے دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے متعلق پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 5 سو سے زائد پی ٹی آئی کے اہلکار عمران خان کی سیکورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔ عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے سٹیڈیم سے ریلی میں پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تعاون کیا جا رہا ہے اور بہترین سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ایم پی اے شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت لائٹس اور پانی کے ڈرم فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button