پاکستانی شیعہ خبریں

کربلائے کراچی میں شیعیان حیدر کرار (ع ) کی ٹارگٹ کلنگ جاری 3شیعہ تاجر شہید

shahdat saadatکراچی کے خونی ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبرمیں امریکی و سعودی نواز کالعدم گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 شیعہ تاجر شہید۔

شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق دہشت گردی کا یہ ہولناک واقعہ پرنٹنگ پریس مارکیٹ ناظم آباد 2 نمبرمیں پیش آیا۔ امریکی و سعودی نواز کالعدم گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں تین مختلف دکانوں پراندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ جسکے نتیجے میں 3 مومنین حسین ، حسنین اور قمر موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

تینوں شہداء کی میتیں جائے وقوعہ سے فوراً عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔

وھابی دہشت گردوں نے نیو میتھڈپیپر اسٹور پر فائرنگ کرکے حسین کو شہید کیا ۔ساتھ ہی موجو دشاہ جی جنرل اسٹور پر فائرنگ کر کے حسنین کو نشانہ بنایا اور قمر نامی ایک مومن کو برابر میں موجود سبزی کی دکان پر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شاہ جی جنرل اسٹور پر فائرنگ سے شہید ہونے والے حسنین اور سبزی کی دکان پر فائرنگ سے شہید ہونے والے قمر آپس میں سگے بھائی ہیں ۔ تینوں شہداء ناظم آباد 2نمبرکے ہی رہائشی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی دکانیں اور کاروبار بند ہونا شروع ہو گیا۔

تین شیعہ تاجروں کی شہادت کے سوگ میں ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی اور گلبہار میں دکانیں اور بازار بند ہو گئے ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق شہید حسین کی میت کو عباسی شہید اسپتال سے فاطمیہ غسل نمائش چورنگی اور دوسگے بھائیوں شہید حسنین اور شہید قمر کی میتوں کو عباسی شہید اسپتال سے امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی منتقل کیا جارہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button