پاکستانی شیعہ خبریں

بہارہ کہو مسجد خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ فیصل آباد سے گرفتار، اسلام آباد پولیس کے 3 اہلکار شامل تفتیش

بہارہ کہو مسجد خودکش حملہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور فیصل آباد سے حملے کے اہم ملزم کو گرفتار جبکہ اسلام آباد پولیس کے تین اہلکاروں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ بہارہ کہو خودکش حملہ کیس میں جن پولیس اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ان میں تھانہ مارگلہ کا اہلکار نواز دادہٹر بھی شامل ہے۔ پولیس اہلکار خودکش حملہ آور کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ دیگر اہلکاروں کا تعلق حملہ آور ذکاء اللہ کے علاقے سے ہے جس کی بناء پر انہیں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے، تاہم ابھی تک اہلکاروں کے خودکش بمبار سے رابطے کے شواہد نہیں ملے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے فیصل آباد سے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس نے ابتک خودکش حملہ آور کے بھائی، دو قریبی دوستوں سمیت ایک درجن سے زاہد مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کی چار ٹیمیں مختلف پہلوں سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button