Uncategorized

پولیس کا سرچ آپریشن، گجرات سے کالعدم تنظیم کے 3 اہم کمانڈر گرفتار

شیعہ نیوز (گجرات ) حساس ادارےکے اہلکاروں  کا کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف  پولیس کیساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا ۔آپریشن  کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 اہم کمانڈروں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران نہایت مطلوب کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ،  3 لاکھ سر کی قیمت والے عرصہ دراز سے قتل، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری آصف عرف آصی کو بھی اس کے 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button