پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، یوسف گوٹھ سے 3 تکفیری دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور نقشے برآمد

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے یوسف گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور شہر کے نقشے برآمد کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب یوسف گوٹھ میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور شہر کا نقشہ برآمد کر لیا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم سے بتایا جا رہا ہے تاہم دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ کے اطراف میں کارروائی کرکے اب تک درجنوں دہشتگردوں کو حراست میں لے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button