آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام 3 روزہ اسکاوٹس کیمپ کچئی جمران میں اختتام پذیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ہر سال کیطر ح امسال بھی تین روزہ اسکاؤٹ کیمپ بعنوان "احیائے نظریہ کربلا اسکاؤٹ کیمپ” بمقام کچئی جمران (ہنگو) اختتام پذیر ہو گیا، جس کا مقصد طلباء کو جسمانی ورزش کی اہمیت سے روشناس کروانا، کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر ابتدائی طبی امداد اور دیگر اسکائوٹنگ تربیت کے علاوہ تنظیمی شعبہ جاتی اُمور کی انجام دہی سے متعلق معلومات کی فراہمی تھا۔ اسکائوٹ کیمپ میں پشاور، کوہاٹ اور ہنگو کے تمام یونٹس کے طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ، ڈویژنل ممبران، سینئر حضرات، مرکزی نمائندوں اور علماء کرام نے خصوصی شرکت کو یقینی بنایا۔ کیمپ کے اختتام پر اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ عباس یوسف نے امامیہ اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور اسلام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور امن کا پیغام لے کر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔