پاکستانی شیعہ خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کراچی کا احتجاج

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام غزہ پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین بچوں سمیت جوانوں نے بھرپور شرکت کی، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی شدید مذمت کی اور کہا عرب ممالک کی خیانت کی وجہ سے اسرائیل میں اتنی جرت پیدا ہوئی اگر یہ خائن عرب حکمراں اسرائیل کے خلاف بلا ک میں متحد ہوجائیں تو اسرائیل کو وجود ختم کردیں گے۔ مظاہرہ میں مولانا باقر زیدی،علامہ مبشر حسن اور علی حسنین سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button