پاکستانی شیعہ خبریں

3 جمادی الثانی: ایام فاطمیہ کی مرکزی مجلس و ماتمداری جعفرطیار مرکزی روڈ پر منعقد ہوگی، دستہ اباالفضل

شیعہ نیوز:غنچہ زنی سے عزاداری کرنے میں معروف دستہ اباالفضل ؑ کی جانب سے ایام فاطمہ (س) کے مرکزی پروگرام کا اعلان باضبط طور پر کردیا گیا ہے۔

دستہ اباالفضل ؑ کی جانب سے جاری نشرواشاعت کےمطابق ایام فاطمیہ کی مرکزی مجلس عزا و ماتمداری 3 جمادی الثانی کو مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفرطیار سوسائٹی میں رات 8 بجے منعقد کی جائیگی۔

ترجمان دستہ اباالفضل محمد رضا کا کہناہے کہ 3 جمادی الثانی مثل شام غریباں منائی جائیگی ،اس سلسلے میں مرثیہ ، سلام و مصائب بیان کیے جائیں جسکے بعد دستہ ابااالفضل ؑ اپنے مخصوص انداز میں عزاداری کریگی۔ روان سال مرکزی مجلس عزا بزم علی کمیٹی اور جعفرطیار زیارت کمیٹی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

مجلس عزا میں مرثیہ خوانی کے فرائض ادارہ ترویج سوز خوانی کے اراکین انجام دیں گے، جبکہ سلام معروف نوحہ خوان جناب احمد ناصر ی، ذیشان عابدی و مسلم مہدوی پڑھیں گے، جبکہ دختر رسول (ص) پر ڈھائے جانے والے پردرد مصائب ڈاکٹر قاری مظفر حسین رضوی اپنے مخصوص انداز میں بیان کریں گے جسکے بعد دستہ اباالفضل غنچہ (زنجیر) زنی کریگی۔

اس موقع پر جنت البقیع میں موجود شبیہ قبر حضرت زہرا ؑ کی منظر کشی بھی کی جائیگی جہاں مومنین کی جانب سے چراغان کیا جائیگا۔

اسی دوران جعفرطیار علم کمیٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس امسال بھی مشعل بردار جلوس برآمد ہوگا، جو عون و محمد چوک سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر موجود شبیہ قبر حضرت زہرا پر اختتام پذیر ہوگا، جہاں ذاکر اہلیبت ع جناب مصطفی حیدر زیدی مصائب دختر رسول ص بیان کریں گے جسکے بعد الوداعی نوحہ خوانی و ماتمداری معروف نوحہ خوان صبیب عابدی کروائیں گے۔

تمام عزاداروں سے سیاہ لباس زیب تن کرکے اس مرکزی مجلس فاطمیہ ؑ میں شرکت کی درخواست ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button