اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر، ضلع اسلام آباد میں 3کشمیری نوجوان شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

دوسری جانب متعصب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وفاقی اکائی میں شامل کرنے کے بعد اب اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں بھی کرلیں تاکہ الیکشن میں اپنی جماعت کو بآسانی جیتوا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button