دنیا

امریکہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

شیعہ نیوز:امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد مارے گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک پارکنگ میں پیش آيا، ابھی تک اس جان لیوا فائرنگ کی وجوہات معلوم نہيں ہوسکی ہيں۔

حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہیوسٹن سٹی میں فائرنگ کے مسلسل واقعات پیش آتے رہے ہيں، منگل کے روز بھی اسی شہر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم ازکم 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

دوسری جانب ہیوسٹن کی پولیس نے آج علی الصبح شہرمیں ہونے والی قتل کی ایک واردات کی خبر دی ہے جس میں ایک شخص کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ اور چاقو زنی کی ان دونوں وارداتوں میں ملوث کسی بھی فرد کی گرفتاری عمل میں نہيں آئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close