دنیا
مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیری شہید کر دیے گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع پلواما میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلواما میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کے ایم ایس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ دو دن میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔