پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی سے لاپتہ ہونے والے مزید تین عزادار بازیاب ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنزکی مسلسل جدوجہدکی بدولت کراچی سے جبری طور پر لاپتہ مزید تین عزادار کامران زیدی، علی رضا اورسید تابش عباس زیدی بازیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر جعفرطیارسوسائٹی کے رہائشی کامران حیدر زیدی ولد سید اقبال حسین زیدی اور علی رضا عرف بوبی ولد سید علی نجف جنہیں ریاستی اداروں کی جانب سے گذشتہ ایک برس سے زائد عرصہ قبل جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا تھا ان دونوں کی گرفتاری سی ٹی ڈی کی جانب سے ظاہر کردی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ 2سال 2ماہ قبل جبری طور پر گمشدہ کیئے جانے والے جعفرطیارسوسائٹی ملیر کراچی کے رہائشی شیعہ عزادار سید تابش عباس زیدی کو گذشتہ شب 3بجے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا، سید تابش عباس زیدی کو 25دسمبر 2017کو ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی کئی سالوں سے ملک کے مختلف شہروں سے درجنوں شیعہ جوان اور علماءتاحال جبری گمشدگی کا شکارہیں، جن کی بازیابی کیلئےطول احتجاجی تحریکیں بھی جاری ہیں، جن میں سے بعض گمشدگان کو گذشتہ کچھ عرصے میں ظاہر یا رہا کردیا گیا ہے جبکہ باقی لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلیئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button