پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت، شب شہداء بیاد شہادتِ علامہ سید ضیاء الدین رضوی و شہدائے ملت جعفریہ منایا گیا

علمائے کرام اور مقررین نے شہداء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کی تاکید کی اور ملت کے اتحاد اور شعور کو اجاگر کرنے پر زور دیا

شیعہ نیوز: شہادتِ شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے باوفا رفقاء شہید حسین اکبر، شہید عباس علی، شہید تنویر علی اور شہدائے ملت جعفریہ گلگت بلتستان کی یاد میں شب شہداء کا پروگرام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد علمائے کرام اور مقررین نے شہداء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کی تاکید کی اور ملت کے اتحاد اور شعور کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت پاکستان عالمی سطح پر ٹھکرایا ہوا ملک بن چکا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی صحافیوں سے گفتگو

پروگرام میں علاقائی نوجوانوں، معززینِ علاقہ، اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ شب شہداء کے اختتام پر شرکاء نے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں کیں اور عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ پروگرام کے بعد شہید حسین اکبر کے مزار پر حاضری دی گئی، جہاں شرکاء نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button