پشاور دھماکے میں ملوث داعش خراسان کے 3 دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کوچہ رسالدار مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث داعش خراسان کے 3 دہشت گردآپریشن میں واصل جہنم کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں نے ضلع خیبر کے علاقہ غاڑیزہ جمرود میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں داعش خراسان کے3 دہشت گرد (کوچہ رسالدار حملہ کے سہولت کار ) ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث 3دہشت گرد آپریشن میں مار دئیے گئے ہیں، جبکہ خودکش حملہ آوور کے2 مرکزی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پشاور دھماکے کےسہولت کار اور سعودی عرب میں کیا تعلق ہے؟، اہم انکشاف
سی ٹی ڈی کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث نیٹ ورک میں شامل3 دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں،( دہشت گرد عبدالواجد عرف غازی عثمان ) ڈاکٹر ستنام سنگھ ، امن کمیٹی ممبر، اے ایس آئی امتیاز عالم پر حملوں میں ملوث تھا، اور غازی عثمان کوچہ رسالدار دھماکے میں براہ راست شامل تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق( دہشت گرد مظفر شاہ عرف خالد) کوچہ رسالدار دھماکے سمیت ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر تھا۔
پشاور نیٹ ورک میں شامل تیسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔ تینوں دہشت گرد پشاور کوچہ رسالدار دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔