اہم پاکستانی خبریں

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید

شیعہ نیوز: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی اسد اللہ، محمد سفیان اور زین علی شامل ہیں، 24 سالہ زین علی کا تعلق بہاولنگر اور 30 سالہ اسد اللہ کا تعلق مٹیاری سے تھا، 28 سالہ محمد سفیان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button