پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ 30سالہ شیعہ نوجوان نوید عباس شہید

30سالہ شہید نوید عباس ولد ناظر حسین کراچی کے علاقے لانڈھی کے رہائشی تھے۔ شہید نوید عباس کو فائرنگ کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ 3 گنٹے انتظار کرنے کے باوجود لواحقین کی عدم موجودگی کی بناء پر ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا۔ آج صبح شہید نوید عباس کے لواحقین نے شہید کا جسد خاکی ایدھی سینٹر سے وصول کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ نوید عباس کا تعلق ملت تشیع سے تھا شہید کی نمازیں جنازہ بعد نمازیں ظہرین لانڈھی لال گراونڈ میں ادا کردی گئی ہے شہید کی میت اپنے آبائی شہیر ملتان روانہ کی جا چُکی ہے۔