پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ 30سالہ شیعہ نوجوان نوید عباس شہید

shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرچی کے علاقے جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے قریب کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شیعہ مومن نویر عباس شہید ہوگئے
مزید اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریباَ 12 بجے کے قریب ایک 30 سالہ شیعہ نوجوان نوید عباس ولد ناظر حسین کو کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے نشانہ بنایا۔ شیعہ نوجوان نوید عباس ولد ناظر حسین سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی گولی لگنے سے موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔
30سالہ شہید نوید عباس ولد ناظر حسین کراچی کے علاقے لانڈھی کے رہائشی تھے۔ شہید نوید عباس کو فائرنگ کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ 3 گنٹے انتظار کرنے کے باوجود لواحقین کی عدم موجودگی کی بناء پر ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا۔ آج صبح شہید نوید عباس کے لواحقین نے شہید کا جسد خاکی ایدھی سینٹر سے وصول کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ نوید عباس کا تعلق ملت تشیع سے تھا شہید کی نمازیں جنازہ بعد نمازیں ظہرین لانڈھی لال گراونڈ میں ادا کردی گئی ہے شہید کی میت اپنے آبائی شہیر ملتان روانہ کی جا چُکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button