مغربی غزہ کے طیران جنکشن میں اسرائیلی بمباری میں 30 فلسطینی شہید
شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں طیران جنکشن سے انڈسٹریل زون تک اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں کم سے کم 30 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ جنگ اور بمباری کے تسلسل میں متاثرہ علاقے تک پہنچنےمیں دشواری کا سامنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری دفاع کے عملے نے اس علاقے میں پہنچنے اور جانی نقصان کو بچانے کے لیے پیش قدمی کی کوشش کی لیکن قابض فوج نے ان پر اور ان علاقوں کی طرف پیش قدمی کرنے والے تمام افراد پر فائرنگ کی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ تل الھوا، صنعتی زون، طیران جنکشن اور دیگر علاقوں میں شہریوں کی طرف سے سڑکوں پر شہداء کی موجودگی کی اطلاع کے لیے درجنوں اپیلیں بھیجی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہر طرف لاشیں اور زخمی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے میزائل حملے
شہری دفاع کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیلی قابض افواج اب غزہ شہر کے جنوب مغرب میں تل الھوا اور السینا کے علاقوں میں موجود ہیں۔
بصل نے کل بدھ کو شجاعیہ محلے سے انخلاء کے بعد قابض فوج کی طرف سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تباہی میں پڑوس میں بنیادی ڈھانچہ اور مکانات بری طرح تباہ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض افواج کے شجاعیہ محلے میں داخل ہونے کے بعد سے اس لمحے تک سول ڈیفنس کے عملے تک بہت سی اپیلیں پہنچ چکی ہیں مگر ہمارے امدادی کارکن وہاں نہیں پہنچ پائے ہیں۔