مشرق وسطی

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کا 30 واں روز، خاندانوں کا اجتماعی قتل عام

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی نسل کشی کی جنگ آج 30 ویں روز بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں درجنوں مقامات پر بمباری کی اور بستے گھروں کو مسمار کیا۔ دوسری جانب غزہ پرمسلط ظالمانہ ناکہ بندی کی وجہ سے لاکھوں افراد شدید غزائی قلت کا شکار ہیں۔

خان یونس کے علاقے الناس اسٹریٹ میں اسرائیلی کواڈ کاپٹر ڈرون کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوگئے۔

خان یونس کے ساحل پر اسرائیلی فوج کی کشتیوں پر گولہ باری سے دو ماہی گیر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان: اسلامی نظریاتی کونسل کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے میں حسونہ خاندان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں دس افراد شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔

میڈیا ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والوں میں فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسنہ بھی شامل ہیں۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق میں ہیلی کاپٹروں سے چھاپے مارے اور فائرنگ کی۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

قابض کشتیوں نے غزہ شہر کے ساحل کی طرف گولے داغے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں الفخاری قصبے میں العامور محلے میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ النزلہ میں الھسی خاندان کے گھر پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے تین بچے شہید ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button