پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام خمینیؒ کی 32 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا بھر میں انقلاب و حریت پسندوں کی جانب سےبانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی 32 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

بانی انقلاب اسلامی جمہوری ایران امام روح اللہ خمینی کو دنیا سے رخصت ہوئے32برس بیت گئے، اہل ایران و انقلاب آج بھی اپنے عظیم محسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں بے نظیر رہنما قرار دیتے ہیں۔

اس عظیم قائد نے 29 اکتوبر 1964 کو شاہ ایران کے خلاف ایک دھواں دار تقریر سے اپنی سیاسی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز کیا ، ظالم بادشاہ نے سید روح اللہ خمینی کو اس تقریر کے صرف سات روز بعد گرفتار کرکے جلاوطن کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام خمینیؒ فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے سخت ترین حامی رہے

مگر شاہ ایران کے اس اقدام نے دن بدن عوام کے دل میں خمینی کی محبت میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ یکم فروری 1979 کو سولہ سالہ جلاوطنی کے اختتام پر جب روح اللہ خمینی وطن واپس پہنچے تو کم و بیش دس ملین لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور شاہ ایران اس قدر خوفزدہ اور بے دست و پا ہو گیا کہ اپنی سلطنت اور قوت سے محروم ہو کر ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو گیا۔

مملکت ایران کی عنان سنبھالنے کے بعد بھی امام خمینی نے اپنا حجرہ، درویشی اور سادگی تو نہ بدلی مگر ملک اور اس کے پسماندہ طبقے کی قسمت بدل دی۔

انہوں نے اسلامی ایشوز پر اس جاندار انداز سے آواز اٹھائی جو آج تک کوئی حاکم یا نام نہاد خادم حرمین بھی نہ اٹھا سکے، توہین رسالت پر سلمان رشدی کے و اجب القتل قرار دینے کا فتویٰ ، اسرائیلی مظالم ہو ں یا کشمیری عوام پر بھارتی طلم وستم انہوں نے ہمیشہ اسلامی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے اپنے حقیقی موقف کا اظہار کرنے میں کبھی لیت ولال سے کام نہیں لیا۔

یہی وجہ ہے کہ تمام امت مسلمہ امام خمینی کی شخصیت کوایک حقیقی اسلامی رہنما کے انداز میں لیتی اور احترام کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

امام خمینیؒ 3 جون 1989 کو کینسر کے سبب انتقال کر گئے اور تہران میں آسودہ خاک ہوئے آپ کے جنازے میں عوام کی تاریخی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ امام خمینی ؒ کے پیروکار ایران اور دنیا بھر میں بسے ہوئے ہیں ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close