دنیا

ترکی میں اسرائیلی موساد کے لیے 33 مشتبہ جاسوس گرفتار

شیعہ نیوز: ترکی کے میڈیا نے انکشاف کیا کہ ترک سکیورٹی نے ترکی کی سرزمین پر اسرائیلی موساد کے لیے جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دینے کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انادولو ایجنسی نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد موساد کے فائدے کے لیے ترکی میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ترکی کے پبلک پراسیکیوٹر نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم اسرائیلی موساد کی جانب سے ترکی میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف جاسوسی، تعاقب، حملہ اور اغوا جیسی حربی سرگرمیاں انجام دینے کی معلومات کی بنیاد پر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : 2023 میں روس کی یورپ کو گیس کی برآمدات میں تقریباً 56 فیصد کمی

انہوں نے وضاحت کی کہ 46 افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بین الاقوامی جاسوسی کی سرگرمیوں میں موساد سے منسلک ہیں، جب کہ سکیورٹی فورسزنے 8 ترک ریاستوں میں 57 مقامات پر چھاپے مار کر ان میں سے 33 کو گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ’شن بیٹ‘ کے سربراہ کی ایک ریکارڈنگ میں لیک ہوئی تھی جس میں اس نے حماس تحریک کے رہنماؤں کے خلاف بیرون ملک، خاص طور پر قطر اور ترکی میں انہیں ٹارگٹ کلنگ کے ارادے کے بارے میں بتایا تھا۔

شن بیٹ کے سربراہ نے غزہ میں طوفان الاقصیٰ آپریشن کا بدلہ لینے کے اپنے ارادے کے بارے میں بات کی۔

شن بیٹ کے سربراہ کے افشا ہونے کے بعد ترکی نے قابض صیہونی ریاست کو فلسطینی رہنماؤں کے خلاف اپنی سرزمین پر کسی بھی کارروائی کے نتائج کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button