پاکستان 34 ملکی اتحاد کا حصہ نہ بنے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کرائے، فاروق ستار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کو 34 ملکی سعودی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہیے، پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے تنازعے میں غیر جانبدار رہ کر صلح کرانی چاہیے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومتِ پاکستان 34 ملکی اتحاد کا حصہ نہ بنے، حکومت کو سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر وسیع مشاورت کرے، اور اس کام کیلئے وزیراعظم نواز شریف وسیع البنیاد مشاورت کا انتظام کریں، وزیراعظم اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، جس میں تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں، علما کرام اور مشائخ سے مشاورت کرکے دانشمندانہ پالیسی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مسالک کے ماننے والوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی قائم رہنی چاہیے، اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ہمیں اقدامات کرنے چاہیے۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے مسئلے پر صلح اور تنازعے کے حل کیلئے مفاہمانہ کردار ادا کیا جائے