مشرق وسطی

شام میں تین دن میں 35 کو سزائے موت

شیعہ نیوز: شام پر مسلط مسلح باغی گروہ تحریر الشام کے سرغنہ الجولانی اور اس کے ساتھیوں نے گزشتہ بہتر گھنٹے میں 35 لوگوں کو پھانسی دے دی۔

شام کے میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ دمشق پر مسلط مسلح باغیوں نے شام میں پھیلے ہوئے ہرج و مرج سے فائدہ اٹھاکر پرانا بدلہ لینے کی کارروائیوں کے الزام میں دسیوں لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی جنون آمیز جنگ اس کو سیکورٹی نہیں فراہم کرسکتی، القسام

اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے مطابق ان گرفتاریوں کے سلسلے میں سخت تشدد سے کام لیا گیا ہے اور ان کے دوران 35 لوگوں کو موت کے حوالے کردیا گیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ شام میں مذہبی اقلیتی کے ساتھ توہین آمیز برتاؤ کیا جارہا ہے۔

اس ادارے کے مطابق جن لوگوں کو پھانسیاں دی گئی ہیں ان میں اکثر سابق حکومت کے افسران تھے جنہوں نے خود سے ہی الجولانی کے فوجیوں کے سامنے پیش ہوکر خود کو متعارف کرایا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں پھانسی دے دی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button